اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پنجاب قرآن بورڈ ایک سال میں مستند قرآنی ترجمہ تیار کرے گا ، صاحبزادہ حامد رضا

پنجاب قرآن بورڈ کی تشکیل نوء کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں قرآن مجید کی اشاعت و تبلیغ کو وسعت دینے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی بریفنگ کیلئے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کو ترجمان مقرر کیا گیا۔

شیعیت نیوز: پنجاب قرآن بورڈ نے تشکیل نو کے بعد اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے حکم کی روشنی میں پنجاب قرآن بورڈ صوبہ بھر میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے سلسلہ میں مستند معیاری اُردو ترجمہ قرآن ایک سال میں تیار کرے گا، تمام ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ ہوں گے۔

وفاقی و صوبائی حکمرانوں کی طرف سے متن قرآن کے مستند نسخہ کیلئے نظرثانی کمیٹی قاری احمد میاں تھانوی کی سربراہی میں کام کرکے ایک ماہ میں سفارشات تیار کرے گی اور یہی مستند نسخہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو سکے گا۔

پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ صرف رجسٹرڈ ناشران سے ہی قرآن مجید کی طباعت کروائے گا۔ بورڈ کے فیصلے کے مطابق قرآن مجید کی طباعت و اشاعت کی نگرانی اور چیکنگ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی سربراہی میں کمیٹی کے ذمے ہوگی جبکہ شہید مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے اسلم ترین کی سربراہی میں کمیٹی کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل آئین کا حصہ بنائے بغیر کسی بھی قسم کی مالیاتی کٹوتی، ٹیکس کا نفاذ آئین کے منافی ہوگا، مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان

پنجاب قرآن بورڈ کی تشکیل نوء کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں قرآن مجید کی اشاعت و تبلیغ کو وسعت دینے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی بریفنگ کیلئے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کو ترجمان مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں سرکاری و پرائیویٹ ممبران خواجہ محمد قمر الدین شاہ جمالی، ڈاکٹر محمد کریم خان، پروفیسر سیدہ اختر کلثوم، مولانا طاہر عقیل اعوان، ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی فاروقی، پرفیسر ڈاکٹر محسنہ منیر، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر شاہدہ پروین، سید حسنین عباس گردیزی، آغا سید مبارک علی موسوی، سید محمد حیدر شاہ نقوی، سیدہ معصومہ نقوی، قاری فیض بخش رضوی، محمد اسلم ترین، کاشف اقبال، طاہرہ اکرم، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب، ممبر قرآن بورڈ اور نمائندہ ڈی آئی جی، سپیشل برانچ پولیس پنجاب نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button