اس وقت دین کے نام پر غیر شرعی عمل اپنے عروج پر ہے جو کسی بھی طرح درست نہیں،علامہ حسین مسعودی
اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، آغا جعفر علوی، مولانا عباس رضا نجفی، مولانا مرزا طاہر علی حبیب اور دیگر علماء و خطیب موجود تھے۔

شیعیت نیوز: ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ علماء میدان عمل میں آکر معاشرتی برائیوں کے خلاف جدوجہد کو تیز کردیں کیونکہ اس وقت دین کے نام پر غیر شرعی عمل اپنے عروج پر ہے جو کسی بھی طرح درست نہیں، اس کے ساتھ ساتھ آج جس طرح خواتین کے پردے کی بے حرمتی اور حجاب کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، اس کو روکنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیائے عیسائیت کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس بھی یمن میں سعودی انسانیت سوز مظالم کےخلاف بول پڑے
یہ بات انہوں نے ڈیفنس سوسائٹی میں علماء کی نشست سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاح معاشرہ کیلئے مسلم دنیا اور علماء میدان عمل میں آئیں اور کوشش کی جائے کہ بہتر اور اچھا ماحول پیدا ہو۔ اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، آغا جعفر علوی، مولانا عباس رضا نجفی، مولانا مرزا طاہر علی حبیب اور دیگر علماء و خطیب موجود تھے۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔