اہم ترین خبریںپاکستان

پیروان ولایت امیر المومنینؑ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نعمت عظمیٰ کی قدر کریں ، سیدہ زہرا نقوی

مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ پروردگار کا لاکھ لطف و احسان ہے کہ اس نے اپنے محبوب نبی کے بعد ہمیں امام علی علیہ جیسا رہبر و رہنما عطا کیا

شیعیت نیوز: تیرہ رجب یوم ولادت با سعادت امیرالمومنین، شیر خدا ، وصی رسول اللہ ، مولائے کائنات حضرت علی علیہ سلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ پروردگار کا لاکھ لطف و احسان ہے کہ اس نے اپنے محبوب نبی کے بعد ہمیں امام علی علیہ جیسا رہبر و رہنما عطا کیا آپ کی ذات فضائل و کمالات کا ایسا مجموعہ ہے کہ کوئی دانشور مفکر نکتہ داں اس کا احاطہ نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ولایت مولاعلیؑ کو قبول کرکے اور اس پر زندگی گزارنے کو ہی دستورِ نجات کہتے ہیں، ثقلین علی جعفری

انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین ایسی شخصیت ہیں جن کے اندر متضاد صفات پائی جاتی ہیں۔ جو شخص جنگجو ہوتا ہے وہ اہل عبادت نہیں ہوتا، جو طاقت کے بل بوتے پر زندگی بسر کرتا ہے وہ زاہد و پرہیزگار نہیں ہو سکتا، جو ہمیشہ تلوار چلاتا ہو اور منحرف افراد کو سیدھے راستے پر لگاتا ہو وہ لوگوں پر مہربان نہیں ہو سکتا لیکن حضرت امیر المومنین علیہ السلام اس ذات کا نام ہے جس میں متضاد صفات پائی جاتی تھیں۔ وہ دنوں کو روزے رکھتے تھے اور راتوں کو عبادت میں مصروف رہتے انہوں نے کہا کہ آج تیرہ رجب ایسا دن ہے جس میں رسول اسلام صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قرآن کریم اور اپنی سنت کا مفسّر ملا ہے اور دین اسلام کو اس دن حامی و مددگار ملا ہے، اس عظیم مولود کے وجود سے بعثت رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پایہ تکمیل تک پہنچی اور دین کامل ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لاپتہ ہونے کا کسی کوتو ذمہ دار ہونا چاہئے،لگتا ہےیہ ریاستی پالیسی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ان کا مزید کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کی محبت و ولایت ہمارا ایمان ہے اسکے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا پیروان امیرالمومنین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم الہی نعمت کی قدر کریں اور ان کے سیرت و کردار کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت میں نجات کا سامان کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button