مشرق وسطی

اسلامی تعاون کی تنظیم نے روکی ہوئی افغان رقم کی رہائی کے لیے قدم اٹھایا

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ تنظیم اور اسلامی ترقیاتی بینک روکی ہوئی افغان رقم کی رہایی کے لیے بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔

یہ بات حسین ابراہیم طہ نے پیر کے روز ایک عربی اخبار ’’شرق الاوسط‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم اور اسلامی ترقیاتی بینک روکی ہوئی افغان رقم کو آزادکرانے کے لیے بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسدود وسائل کی رہائی سے افغانستان کے معاشی بحران کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغان بحران سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے مقصد کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں تیزی لائے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر وہ خطہ ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ فوجی تعینات ہیں، نوآم چومسکی

اس فنڈ کا قیام افغانستان کے بحران کے بارے میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے حتمی بیان کا ایک حصہ ہے جو پاکستان میں منعقد ہوا۔

اس میٹنگ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ایک ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ افغانستان میں انسانی امداد کی منتقلی کے لیے ثالثی کردار ادا کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فنڈ کے مالی وسائل کی فراہمی کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا ایک وفد طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے کابل کا دورہ کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے 9/11(نائن الیون کے حملوں کے معاوضے کے طور پر افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں کا کچھ حصہ ضبط کر لیا ہے۔

طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے غیر ملکی اثاثے منجمد کر دیے۔ افغانستان کو اس وقت ایک انسانی بحران کا سامنا ہے اور ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو کھانے کے لیے خوراک میسر نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button