اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

واضح رہے کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت ہیڈ منی ایک ملین مقرر کی ہے۔ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو دہشت گردی، سکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں میں مطلوب تھا۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں نے مصدقہ اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد حکیم اللہ جان کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت دس لاکھ 10,00,000 روپے مقرر کی تھی۔ سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مجرم اشتہاری ولی نور جانی خیل علاقہ تھانہ جانی خیل اور آس پاس ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کی غرض سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خالد خورشیدکے ڈرائنگ روم فیصلے مسترد، آئینی سیٹ پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے، ممبر جی بی اسمبلی ایوب وزیری

مصدقہ اطلاع پر زیرقیادت ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن بمعہ آپریشن ٹیم اور سپیشل ٹیم ڈی ایف یو سٹاف سی ٹی ڈی بنوں نے علاقہ تھانہ ہوید کے سنگم ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔ بدوران سرچ آپریشن بالا مجرم اشتہاری دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی غرض سے جائے وقوعہ بالا پر موجود پا کر نہایت حکمت عملی کےساتھ بر موقع دھر لیا۔

واضح رہے کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت ہیڈ منی ایک ملین مقرر کی ہے۔ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو دہشت گردی، سکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button