دنیا

جوہری مذاکرات ’’حتمی مرحلہ‘‘ میں داخل ہوگئے ہیں، جرمن وزیر خارجہ بربوک

شیعیت نیوز: جرمن کی خاتون وزیر خارجہ بربوک نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری مذاکرات ’’حتمی مرحلہ‘‘ میں داخل ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر خارجہ آنالنا بربوک جو کہ تل ابیب کے سرکاری دورے پر ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر یقین رکھتی ہیں کہ جوہری معاہدے کی مکمل بحالی خطے کو اسرائیل کے لیے مزید محفوظ بنا دے گی، ورنہ اس کا ملک اس طرح کے مذاکرات میں شامل نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات، جس میں جرمنی کا ایک حصہ ہے، ایک ’’انتہائی نازک موڑ‘‘ پر پہنچ رہے ہیں اور ایران کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مطالبات کے بغیر بات چیت پر آمادہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظام اب بھی ’’نہ مشرق، نہ مغرب‘‘ کے نعرے پر قائم ہے، صدر ابراہیم رئیسی

وزیر خارجہ بربوک کا یہ ریمارکس ویانا میں ایران کے جوہری مذاکرات اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے موقع پر بیان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست نے کھلے عام جوہری معاہدے کی بحالی کی مخالفت کی ہے اور اس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے جرمن وزیر خارجہ کیساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے جرمن فریق کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بارے میں بات کی ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button