دنیا

متحدہ عرب امارات کے برے دن آ گئے، امریکی کمان سینٹ کام کا اعتراف

شیعیت نیوز: مغربی ایشیا میں براجمان دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمان سینٹ کام کے سرغنہ نے ایران پر ایک بار پھر الزامات عائد کئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل مکنیزی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران صنعا کے حملوں کی بابت ایران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لئے بہت برا دن آ گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیمبرج یونیورسٹی میں صیہونی سفیر کو مدعو کئے جانے کے خلاف طلباء کا احتجاج

امریکہ کے دہشت گرد کمانڈر متحدہ عرب امارات پر یمن کے حالیہ حملوں کے بارے میں ابوظہبی کے حکام سے گفتگو اور ملاقات کے لئے ابو ظہبی پہنچے ہیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ جنرل مکنیزی تحریک انصار اللہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر کئے جانے والے کچھ میزائل حملوں کے بعد اتوار کو متحدہ عرب امارات پہنچے تاکہ اس ملک کی دفاعی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے اس ملک کے اعلی حکام سے گفتگو کریں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں غذائی قلت کی وجہ سے 10 لاکھ بچوں کی جان خطرہ میں

الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق، انہوں اپنے خصوصی طیارے میں نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کا بڑا خراب وقت آ گیا ہے، انہیں حمایت کی ضرورت ہے، میں اس لئے یہاں آیا ہوں تاکہ ان کی حمایت کروں اور ان کی مدد کے لئے زمینہ ہموار کروں۔

امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل مکنیزی نے کہا کہ ایف-22 جنگی طیاروں کو جو دنیا میں نگرانی کے بہترین ریڈار کے حامل ہیں، متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائے گا جس کی مدد سے زمینی اور ڈرون حملوں سمیت کروز میزائل سمیت سارے خطروں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button