سلمان اکرم راجہ کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، گلگت بلتستان صورتحال پر غور

25 اکتوبر, 2026 19:16

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سید سہیل شاہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملکی اور گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ باغی نہیں بلکہ حسنی سادات ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظاہر شگری بھی موجود تھے۔

8:21 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔