الجزائری وزیر خارجہ کا مراکش کو سخت انتباہ، اسرائیل کو سرحد تک پہنچانے کی کوشش نہ کرے
شیعیت نیوز: الجزائری وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے خبردار کیا ہے کہ مراکش، ہماری سرحدوں تک اسرائیل کو پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائری وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے تاکید کی ہے کہ مراکش کو صیہونی حکومت کے لئے الجزائر کی سرحد کا راستہ نہيں کھولنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران پیدا ہونے اور مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات قطع ہونے کے باوجود الجزائر کا مراکش کے ساتھ مسلحانہ جھڑپوں میں الجھنے کا ارادہ نہيں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں : عمرانی اموی دور حکومت میں ایک اور شیعہ عالم پر توہین صحابہ ؒ کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا
رمطان لعمامرہ نے فرانس-24 چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر اور الجزائر کے عوام نے جنگ کا تجربہ کیا ہے، الجزائر صرف اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے ہونے والی جنگ میں ہی داخل ہوگا۔
الجزائری وزیر خارجہ نے کہا کہ رباط نے الجزائر کے خلاف پروپیگینڈے شروع کر دیئے ہیں اور اس نے ہماری سرحدوں کی طرف اسرائیلی فریق کا راستہ کھول دیا ہے جبکہ وہ تل ابیب کی مدد سے طاقت کا مظاہرہ کرنے اور سیکورٹی معاہدے پر دستخط کی کوشش کر رہا ہے اور مراکش، الجزائر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے مقدس شہر قم میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد، مختلف ممالک سے علمائے کرام اور اسکالرز کی شرکت
العربی الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے اس سوال کے جواب میں کہ مراکش کی ڈرون ذخیروں اور اس کی ٹیکنالوجی تک رسائی کی وجہ سے کیا وہ فوجی اور اسٹراٹیجی لحاظ سے الجزائر کے مقابلے میں برتری پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان سب مسائل پر قیاس کریں تو یہ الجزائر اور الجزائر کے باشندوں کی توہین ہوگی۔







