عمرانی اموی دور حکومت میں ایک اور شیعہ عالم پر توہین صحابہ ؒ کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا
- شیعیت نیوز:عمرانی اموی دور حکومت میں ایک اور شیعہ عالم پرتوہین صحابہ ؒ کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا۔ 4 فروری 2022امام بارگاہ جی 6/2 اسلام آباد میں ایک خطاب کی بنیاد پر علامہ کاظم عباس نقوی اور امام بارگاہ انتظامیہ کے خلاف بلاسفیمی توہین صحابہ، توہین مذہب اور انسداد دھشتگردی ایکٹ ATA-7 کی FIR درج کردی گئی ہے۔
شیعہ عالم علامہ کاظم عباس نقوی کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر صحابہ کی توہین جرم ہے تو پھر صحابی مولا علی ع پر معاویہ کی جانب سے کئی سالوں تک تبرا کرنے پر توہین صحابہ کی سزا سنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےمشہدمقدس میں حرم مطہر امام رضا ؑ کے باہر مظاہرہ
عمرانی اموی حکومت کو حق گوئی برداشت نہیں ہوئی اور ایک اور شیعہ عالم پر بلاسفیمی کا پرچہ کٹ گیا، ہونے والی یہ ایف آئی آر، پی ٹی آئی کی ناصبی حکومت کے سیاہ کرتوتوں میں ایک اور اضافہ ہے، معاملہ اب حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے اور سب خاموشی سے اپنی اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔








