اہم ترین خبریںپاکستان

محب وطن شیعہ علمائےکرام اور اکابرین نے سول و عسکری انتظامیہ کے ساتھ مل کرایکبارپھرفرقہ پرستوں کی سازش ناکام بنادی

کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کے اتحادی ناصبی عناصر نے ملک بھر بالخصوص شہر قائد میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ایک مذموم مہم کا آغاز کیا ہوا تھا جس کو ناکام بنانے کیلئےشیعہ علماء واکابرین نے شہر کی ایک بڑی اہل سنت جامعہ کا خیرسگالی دورہ کیا۔

شیعیت نیوز: محب وطن شیعہ علمائےکرام اور اکابرین نے سول و عسکری انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک با ر پھر بھارت نواز تکفیری وناصبی فرقہ پرستوں کی مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے اورشہرکو فرقہ واریت سے نجات دلانے کے لئے بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر گہنور علی لغاری صاحب، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر صاحب اور ونگ کمانڈر کرنل عمرفاروق صاحب کے ہمراہ جعفرطیار ایکشن کمیٹی کے سرپرست علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدرزیدی، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے سیکریٹری سبط رضا، غازی عباس ٹرسٹ کے چیئرمین مرتضیٰ محمد عابدی، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما شاہ عالم زیدی ایس یو سی رہنما مولانا محمد حسین الحسینی ودیگر کا جامعہ مجددیہ نعیمیہ صاحبداد گوٹھ ملیر کا خیر سگالی دورہ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود ملون کی امیر المومنین، داماد رسولؐ حضرت علی ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی ، ویڈیو وائرل

وفد نے مہتم جامعہ داعی اتحاد بین المسلمین مفتی محمد جان نعیمی ودیگر اساتیذ سے ملاقات کی، اس موقع پر بین المسالک ہم آہنگی شیعہ سنی مکالمے کے موضوعات پر گفتگوہوئی،علمائے کرام نے فرقہ پرست عناصرکی جانب سے جاری نفرت انگیز مہم کی مذمت اور آئندہ بھی باہمی رابطوں اور ملاقاتوں پر اتفاق کیا، سول وعسکری حکام کی جانب سےجلدضلعی بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا تاکہ مسالک کے درمیان کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے فوری حل کیلئےمثبت کردار ادا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نواز تکفیری وناصبی شرپسند عناصر کی فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف ملت جعفریہ کی تنظیمات اور شخصیات کا اہم اجلاس

واضح رہے کہ 15 جنوری کو جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی میں منعقدہ ایک مجلس عزا میں ایک ذاکر نوید عاشق کے خطاب کو بنیاد بناکر ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کے اتحادی ناصبی عناصر نے ملک بھر بالخصوص شہر قائد میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ایک مذموم مہم کا آغاز کیا ہوا تھا جس کو ناکام بنانے کیلئےشیعہ علماء واکابرین نے شہر کی ایک بڑی اہل سنت جامعہ کا خیرسگالی دورہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button