یمن

صنعاء ائیر پورٹ پر جارح سعودی اتحاد کی بمبار جہازوں سے بمباری

شیعیت نیوز: یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورس انصار اللہ  کی پیشقدمی کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو اپنے بمبار جہازوں سے حملوں کا نشانہ بنایا اور کل تین مرتبہ صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم اور ان کے جگری دوست شہید ابو مہدی المہندس میں آخری بار کیا باتیں ہوئیں؟

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button