اہم ترین خبریںایران

دشمن صرف طاقت کے عملی مظاہرے پر پیچھے ہٹتا ہے، ایرانی وزیر دفاع

امیر نصیرزاده کا کہنا ہے قومی اتحاد اور عسکری صلاحیت ایران کی کامیابی کی ضمانت ہیں

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز نصیرزاده نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر شعبے میں طاقت کو یکساں طور پر مضبوط بنانا ہوگا، کیونکہ دشمن صرف اس وقت پیچھے ہٹتا ہے جب ایران اپنی عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرے۔

وزیر دفاع نے بعض ممالک کے رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ واضح طور پر طاقت کے ذریعے امن قائم کرنا چاہتا ہے۔ ایسی طاقتوں کے ساتھ محض گفتگو سے نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے، بلکہ بھرپور عسکری صلاحیت موجود ہونا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے حالیہ 12 روزہ جنگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے پاس مؤثر میزائل اور دفاعی طاقت نہ ہوتی تو نہ صرف جنگ بندی ممکن نہ ہوتی بلکہ دشمن کی جارحیت بھی جاری رہتی۔ کمزوری کا تاثر دشمن کو مزید جارح بنانے کا سبب بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امیر نصیرزاده نے زور دیا کہ عسکری طاقت کے ساتھ قومی اتحاد بھی ایک کلیدی عنصر ہے جس نے ہمیشہ ایران کو کامیابی دلائی۔ میزائل قوت بلاشبہ اہم ہے لیکن دیگر دفاعی شعبوں پر بھی بھرپور توجہ دینا ہوگی، کیونکہ دنیا میں کوئی بھی فضائی دفاعی نظام ناقابلِ نفوذ نہیں۔

وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ حالیہ جنگ میں ایران نے ڈرونز اور دیگر جدید سازوسامان کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، تاہم ابھی تک تمام پیش رفتہ صلاحیتیں استعمال نہیں کی گئیں۔ وزارت دفاع کی کوشش ہے کہ دشمن کو نئی ٹیکنالوجی اور غیر متوقع ہتھیاروں سے حیران کیا جائے۔ موجودہ دور کی جنگیں پیچیدہ اور مختلف جہتوں پر مشتمل ہوتی ہیں، اس لیے یہ صرف فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیر دفاع نے آخر میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اساس طاقت کے زور پر مسلط پالیسیوں اور یکطرفہ رویوں کی مخالفت ہے، جبکہ امریکہ کے مقاصد اس کے بالکل برعکس ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں نظریات میں ٹکراؤ فطری امر ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button