اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نتن یاہو کی حکومت غزہ جنگ کے بغیر بکھر جائے گی، صہیونی ذرائع کا اعتراف

اسرائیلی کابینہ کی بقا جنگ پر منحصر، آپریشن کئی ماہ تک جاری رہنے کا امکان

شیعیت نیوز : صہیونی فوجی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی کابینہ صرف غزہ میں جاری جنگ کے سہارے قائم ہے اور اگر یہ جنگ نہ ہو تو حکومت بکھر جائے گی۔

عبرانی روزنامہ معاریو نے اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نتن یاہو کسی بھی صورت آپریشن "گدعون چیرئٹس” آپریشن کو روکنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کارروائی ہر حال میں اس کے آخری مرحلے تک پہنچائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن صرف طاقت کے عملی مظاہرے پر پیچھے ہٹتا ہے، ایرانی وزیر دفاع

ذرائع کے مطابق نتن یاہو بخوبی جانتے ہیں کہ اگر وہ جنگ کو جاری نہ رکھیں تو کابینہ برقرار نہیں رہ سکے گی اور حکومت اندر سے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

تخمینوں کے مطابق یہ آپریشن کئی ماہ تک طول پکڑ سکتا ہے اور اس کے لیے مزید ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button