اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی عوام کی اکثریت جنگ کے خلاف، 72 فیصد جنگ بندی کے حامی

رائے شماری میں نتن یاہو حکومت پر عوامی اعتماد میں شدید کمی کا انکشاف

شیعیت نیوز : نیتن یاہو حکومت کی غزہ کے بارے میں حکمت عملی کی مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی عوام کی اکثریت جنگ کے خلاف ہے۔

ایک حالیہ رائے شماری میں انکشاف ہوا ہے کہ 72 فیصد اسرائیلی عوام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی کے حق میں ہیں۔

عبرانی روزنامہ معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ یہ سروے اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑھتے عوامی عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے جوہری مراکز پر امریکی حملہ ناکام ہوا، جنرل جیفری کروز برطرف

سروے نتائج کے مطابق، 62 فیصد صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور ان کی کابینہ پر اعتماد نہیں کرتے۔

سروے سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی عوام کی اکثریت جنگ کے تسلسل کو نقصان دہ سمجھتی ہے اور قیدیوں کی رہائی کے بدلے فوری جنگ بندی کی خواہش مند ہے۔

یہ نتائج اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ اسرائیلی عوامی رائے اور نتن یاہو حکومت کی جنگی پالیسیوں میں گہرا تضاد پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button