ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا استعفیٰ، اسرائیل پر پابندیوں کے معاملے پر اختلافات
کاسپار والڈکیمپ نے کابینہ کی مخالفت کے بعد ذمہ داریاں جاری رکھنے سے انکار کر دیا

شیعیت نیوز : ہالینڈ کے وزیر خارجہ کاسپار والڈکیمپ نے غزہ میں جاری بحران اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر اختلاف کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
والڈکیمپ نے کہا ہے کہ وہ ایسے عہدے پر نہیں ہیں جہاں وہ اسرائیل پر مؤثر دباؤ ڈال سکیں۔ وہ چاہتے تھے کہ اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالا جائے، لیکن اس میں کابینہ کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی عوام کی اکثریت جنگ کے خلاف، 72 فیصد جنگ بندی کے حامی
استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے تجویز کردہ اقدامات کابینہ میں متعدد اجلاسوں کے دوران زیر بحث آئے، مگر ہر بار مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی وجہ سے انہوں نے وزیر خارجہ کے طور پر اپنی ذمہ داری جاری رکھنے میں بے چینی محسوس کی۔
ہالینڈ پہلے بھی اسرائیل کے بعض اقدامات کی مخالفت کر چکا ہے۔ جولائی میں سخت گیر صہیونی وزراء کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔