مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی اسپائی ویئر سے جمال خاشقجی کی اہلیہ کی جاسوسی کروائی

شیعیت نیوز: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ کی جاسوسی، اسرائیلی اسپائی ویئر سے کراوائی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی ایک سرکاری ایجنسی نے اسرائیلی اسپائی ویئر کو جمال خاشقجی کے دردناک قتل سے ٹھیک کچھ مہینہ پہلے ان کی اہلیہ کے ٹیلیفون میں انسٹال کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صنعاء میں سعودی عرب نے اپنے ہی قیدیوں پر بمباری کر دی

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ایک سرکاری ایجنسی نے اسرائیل کے این ایس او گروپ کے سافٹ ويئر کو جمال خاشقجی کی بیوی کے موبائل میں انسٹال کر دیا تھا۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جمال خاشقجی کی اہلیہ حنا العتر کے ٹیلیفون میں اس وقت ہی یہ سافٹ ویئر لگا دیا گیا تھا جب وہ اپریل 2018 میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب خفیہ طریقے سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے، امریکی میڈیا سی این این

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ حنا العتر کو دبئی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور 24 گھنٹے کی تفتیش سے پہلے انہوں نے اپنے دو موبائیل فونز اور ایک لیپ ٹاپ کو پاسورڈ اور یوزر نیم کے ساتھ تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا تھا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حنا العتر کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمال خاشقجی سے جون 2018 میں اسلامی رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button