لبنان

لبنان، حماس کے ہتھیاروں کے ذخائر میں کئی دھماکے، 30 افراد جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تحریک حماس کے ہتھیاروں کے ایک ذخیرے میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر صور میں واقع البرج الشمالی نامی فلسطینی مہاجر کیمپ میں ہونے والا یہ دھماکہ آتشزدگی کے باعث وقوع پذیر ہوا جبکہ غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ وہاں موجود فلسطینی مزاحمتی محاذ کے اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے سبب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین ،نام نہاد عاشقان رسولؐ کی غیرت سو گئی

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تقریبا 30 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

پناہ گزین کیمپ میں رہنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ سور شہر کے نزدیک شمالی ٹاور پناہ گزین کیمپ میں تحریک حماس کی مسجد کے نزدیک ہتھیاروں کے ذخیرے میں دھماکہ ہوا جس کے بعد شدید آگ لگ گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکاپاکستان دشمنی میں ایکبارپھر آگے، پاکستانی کمپنیوں پر جوہری، میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام پر پابندیاں، بیشتر لاعلم

پورے سور شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ واقعے کے اسباب کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گیس سیلینڈر اور آکسیجن سیلینڈر کے ایک ذخیرے میں پہلے آگ لگ گئی جس کے بعد وہ پھیلتے ہوئے ہتھیاروں کے ذخیرے تک پہنچ گئی۔

دھماکے کی جگہ کے آس پاس کے پورے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button