مشرق وسطی

بحرینی شہری علی قنبر شہید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے

شیعیت نیوز: آل خلیفہ کی جیل میں تشدد اور بربریت کا شکار ہو کر شہید ہونے والے بحرینی شہری علی قنبر کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

بحرین کی بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنوبی السہلہ اور النویدرات کے علاقے کے شہریوں نے علی قنبر سے اظہار وفاداری و یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : پیواڑ کے حالیہ تصادم کی پوری کی پوری ذمہ داری انتظامیہ خصوصاً وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں، بالاخص وہاں پر تعینات محرر پر عائد ہوتی ہے، علامہ عابد حسینی

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین، بحرین کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس سے قبل جمعیت الوفاق نے اعلان کیا تھا کہ بحرین کے انقلابی نوجوان علی قنبر، جیل میں تشدد اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیر کو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

علی قنبر بحرین کی جو جیل میں تشدد کا شکار ہونے کی بنا پر ایک قسم کے ٹیومر میں مبتلا ہوگئے تھے اور جیل حکام کی لاپرواہی کے نتیجے بیماری پورے جسم میں سرایت کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے تحت جشن میلاد اور اتحاد امت سیمینار، شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

سیاسی قیدی ہونے کے باوجود علی قنبر کو میڈیکل خدمات فراہم نہیں کی گئیں جس کی بنا پر ان کی حالت روز بروز بگڑتی گئی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے موروثی آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم آل سعود اور بعض مغربی ممالک کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت اپنے ہی عوام کی بہیمانہ سرکوبی پر کمربستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button