Uncategorizedسعودی عرب

سعودی عرب کے سرکاری محکموں میں ایک بار پھر اتھل پتھل

شیعیت نیوز: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان کی جانب سے سرکاری محکموں میں نئی تقرریوں کا اعلان کیا۔

الخلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں سعودی عرب کی سربراہی میں مشترکہ اتحادی افواج کے نئےکمانڈر اور وزیر صحت و حج مقرر کیے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی وزیر صحت توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو برطرف کرکے ان کی جگہ فہد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو تعینات کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد و بھائی چارے کے تحفظ پر عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی تاکید

الربعیہ 12 مارچ کو صالح بن طاہر کو وزارت حج و عمرہ سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت حج وعمرہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

درایں اثنا سعودی عرب کے بادشاہ نے عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو نائب وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد انھیں وزراء کونسل کی جنرل سیکرٹریٹ کا مشیر مقرر کیا۔

اسی طرح سعودی عرب کے بادشاہ نے میجر جنرل مطلق بن سالم بن مطلق الازیمع کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی قیادت والے اتحاد کی مشترکہ افواج کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں ہر قسم کی بدامنی اور قتل و غارت کا ذمہ دار امریکی سفارت خانہ ہے، شیخ احمد قبلان

واضح رہے کہ الازیمع نے شہزادہ فہد بن ترکی کی گرفتاری اور کرپشن کے شبہ میں ان سےتفتیش کے بعد 2 ستمبر 2020 کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری محکموں میں یہ تقرریاں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ سعودی اتحاد نے جمعہ کی شام دعویٰ کیا کہ اس نے یمنی فورسز کی جانب سے جنوبی سعودی عرب میں داغے گئے بم سے بھرے ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button