بدنام زمانہ عالمی دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرغنہ مفتی نور ولی محسود ہلاک
شیعیت نیوز: بدنام زمانہ عالمی دہشتگرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کا سرغنہ مفتی نور ولی محسود ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد نور ولی واصلِ جہنم ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی نور ولی ایک طویل عرصے سے پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور اس کی سرپرستی میں ملوث تھا۔ وہ خودکش حملوں، بم دھماکوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دو گروہوں میں تصادم، دہشت گرد قاری انس معاویہ واصل جہنم
مفتی نور ولی نے اپنی مذہبی تعلیمات فیصل آباد کے جامعیہ امدادیہ، جامعہ حتیمیہ اور جامعہ فاروقیہ سے حاصل کی تھیں، جہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس نے شدت پسندی کا راستہ اختیار کیا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بن گیا۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ نور ولی کی ہلاکت پاکستان اور خطے کے امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ وہ عرصہ دراز سے مختلف دہشتگرد گروہوں کے درمیان رابطوں کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔







