ہزارہ برادری نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، علامہ سید احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وطنِ عزیز کے بہادر سپوت شہید میجر سبطین حیدر کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر سبطین حیدر نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر کے تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل موسیٰ خان سے لے کر میجر سبطین حیدر تک، ہزارہ برادری نے ہمیشہ وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع اور بقا کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر میجر سبطین حیدر شہید
علامہ احمد اقبال رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دو ہزار سے زائد شیعہ ہزارہ افراد کو حب الوطنی کے جرم میں شہید کیا گیا، لیکن اس کے باوجود ہزارہ قوم آج بھی پاکستان کے وفادار اور سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے اصل محافظ ہیں، اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ شہداء کی قربانیاں وطن کی سلامتی اور قوم کے استحکام کی ضمانت ہیں۔







