اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران نے ہمیشہ عسکری سطح پر فلسطین کا ساتھ دیا، جہاد اسلامی فلسطین

ناصر ابوشریف کا تہران سے اعلان: مدد صرف بیانات تک محدود نہیں، مزاحمت جاری رہے گی

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین نے دشمن کے خلاف مدد پر اسلامی جمہوری ایران کی قدردانی کا اعلان کیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابوشریف نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور یہ حمایت محض بیانات تک محدود نہیں بلکہ عسکری سطح پر بھی عملی طور پر موجود رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے پاس دولت، اسلحہ اور طاقت ہے، وہ فلسطین کے بجائے دشمن کے ساتھ کھڑے ہوگئے، جبکہ ایران اور یمن جیسے ممالک نے مظلوموں کا ساتھ دیا۔ ابوشریف نے یورپ اور امریکہ کے بعض آزاد شہریوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی کے تحت سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع

ابوشریف نے دعویٰ کیا کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی عوام کے خلاف ایک بڑی جنگ چھیڑی جس کی بھاری قیمت اسے چکانی پڑی؛ فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ہزاروں صہیونی فوجی ہلاک ہوئے، اسرائیلی معیشت کو شدید نقصان پہنچا اور 2024ء میں 82 ہزار صہیونی شہری مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرگئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی اور جب تک اسرائیل موجود ہے، وہ زمین پر فساد پھیلانے اور فلسطینی عوام کے حقوق پامال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button