اہم ترین خبریںعراق

اتحاد و بھائی چارے کے تحفظ پر عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی تاکید

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے رسول اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ایام ولادت کے موقع پر آپسی بھائی چارے اور اتحاد و ہمدلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی نے عید میلاد النبی کی آمد کی مناسبت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص عراق میں آپسی اتحاد و وحدت پر زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں تمام امت اسلامیہ کو پیغمبرِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس مناسبت کو ملکی و قومی اتحاد و بھائی چارے کی تقویت کا باعث قرار دیں تاکہ اس کے سائے میں عراقی عوام کی امنگوں کو محقق کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے دار الحکومت بغداد میں سیکورٹی ہائی الرٹ

خیال رہے کہ عراق میں حالیہ پارلمانی انتخابات کے اعلان شدہ نتائج کے خلاف بغداد، بصرہ، کرکوک اور بابل سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بدعنوانی ہوئی ہے اور جس کا ذمہ دار ملک کا ہائی الیکٹورل کمیشن ہے۔

دوسری جانب عراقی شیعوں کی رابطہ کمیٹی نے ملک میں ہوئے حالیہ پارلمانی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

عراقی شیعوں کی مذکورہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایک بیان جاری کر کے انتخابات کے نتائج پر اپنی مکمل مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہائی الیکٹورل کمیشن انتخابات کے عمل کی شکست اور اس میں ہوئی بد انتظامی کا اصل ذمہ دار ہے۔

کمیٹی کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کی ناکامی سے عراق میں ڈیموکریسی اور اجتماعی اتحاد و یکجہتی پر برا اثر پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے الیکشن کمیشن نے ہفتے کی رات عراق کے قبل از وقت اور پانچویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ نتائج حتمی نہیں ہیں اور ہاتھوں سے کی جانے والی ووٹوں کی گنتی کو ان نتائج میں شامل کیا جائے گا جبکہ انتخابات کے نتائج پر نظرثانی کئے جانے کا امکان بھی پایا جاتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close