مشرق وسطی

قطر، محمد بن عبد الرحمان کی خلیج فارس تعاون تنظیم سے ایران سے رابطہ برقرار کرنے کی اپیل

شیعیت نیوز: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی نے خلیج فارس تعاون تنظیم سے ایران سے رابطے کو ضروری قرار دیتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے کو سبھی کے لئے مفید قرار دیا ہے۔

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ کچھ غلط فہمیاں تھیں جو امیدہے کہ دوبارہ پیدا نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثبت ماحول بن رہا ہے جسے جاری رہنا چاہیئے۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی سبھی کے حق میں ہے اور ہم ہدف کے حصول کے لئے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

انہوں نے خلیج فارس تعاون تنظیم سے کسی بھی طرح کی مداخلت سے دور رہتے ہوئے ایران سے رابطہ برقرار کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : غیر جانب دار تحریک فلسطین پر اسرائیلی تسلط ختم کرائے، کویتی وزیر خارجہ

دوسری طر ف فلسطینی وزیر برائے امور ہاؤسنگ نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں تعمیر نو کے حوالےسے ہونے والے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی’صفا‘ نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر جنرل محمود عبود کے حوالے سے ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ قطری سفیرآئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ غزہ میں قطر کے تعاون سے جاری تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

محمد عبود نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پراملاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

رواں ماہ قطر کی طرف سے غزہ میں جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان میں رقوم تقسیم کی تھیں۔

وزارت ہاوسنگ کا کہنا ہے کہ رواں جاری ماہ کے دوران ہم قطر کےتعاون سے جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو مزید بھی امداد فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button