لبنان

لبنان میں جنبش امل کے صدرامام موسی صدر کی اہلیہ انتقال کر گئیں

شیعیت نیوز: لبنان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لبنان میں شیعہ مسلمانوں کی مجلس اعلا کے بانی امام موسی صدر کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

لبنان میں جنبش امل کے صدرامام موسی صدر کی اہلیہ پروین خلیلی کل اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی جانفشانیاں نہ ہوتیں تو آج علاقے کا نقشہ کچھ اور ہوتا، امیر عبد اللہیاں

امام موسی صدر نے لبنان میں اتحاد و وحدت اور پر امن بقائے باہمی کیلئے انتھک کوششیں کیں اور وہ ایک آئیڈیل شخصیت تھے ۔ جبکہ امام صدر کی شہادت کے حوالے سے کوئی بھی اطمینان بخش اور قابل قبول دلیل سامنے نہیں آیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ امام موسی صدرلبنان کی جنبش امل اور شیعہ مسلمانوں کی مجلس اعلا کے بانی تھے۔ امام صدر 31 اگست 1978 کو لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی سرکاری دعوت پر لیبیا کے دورے پر گئے جس کے بعد سے آج تک ان کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے فوج کے ایک طیارے کی سرنگونی کی خبر دی۔

النشرہ ویب سائٹ نے ادرعی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کچھ دیر پہلے ہی اسرائیلی فوج کا ایک طیارہ لبنان کی سرزمین میں گر گیا۔

انہوں نے اسی کے ساتھ دعوی کیا کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ابھی تک ڈرون طیارے کی سرنگونی کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

صیہونی فوج کے اس کمانڈر کے دعوے کے برخلاف حزب اللہ لبنان نے خبر دی ہے کہ تحریک حزب اللہ نے دوپہر 1 بج کر 55 منٹ پر جمعرات کے روز صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

حزب اللہ لبنان نے تاکید کی ہے کہ یہ ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کے یاطر نامی علاقے کے وادی مریمین علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button