مشرق وسطی

شام کے قبائلیوں نے امریکی دہشت گردوں بالمقابل کھڑے ہونے کا اعلان کیا

شیعیت نیوز: مشرقی شام کے قبائلیوں نے ایک نشست میں اپنے ملک پر امریکہ کے غاصبانہ قبضے کی مخالفت اور شام کی بشار اسد حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شام سے تمام اغیار کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ نشست، دیرالزور کے الطابیہ علاقے میں ہوئی۔

اس نشست میں قبائلیوں نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کیخلاف جامع قومی حکمت عملی اپنائی جائے، عارف حسین الجانی

النعیم قبیلے کی ایک معروف شخصیت سید علی نے ملک میں غاصب امریکی اور اس کی اتحادی افواج کا ڈٹ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس نشست کا مقصد، شام میں قومی آشتی کے لئے حکومت کے اقدامات کی حمایت اور صوبے دیرالزور کی تعمیر نو میں مدد اور تعاون نیز شام میں امریکی غاصبوں کی مخالفت کرنا ہے۔

اجلاس کے آخری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ترکی کے قبضہ کاروں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو شام کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے اور یہ کہ شامی قبائل امریکہ کے اور ترکی کے قبضہ میں موجود قبائلی علاقوں کو اسلحہ اور لیجسٹک مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

قبائلی عمائدین نے شام کی سرزمین پر داعش کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق اور شام کے درمیان رابطے کو روکنے کے لئے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر اپنی موجودگی کو مستحکم کررہا ہے جس کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ہو گا جو مسلح کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں اس لیے امریکہ کو صرف طاقت ہی کی زبان سمجھ میں آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button