عرب لیگ کا فلسطینی اسیران کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

شیعیت نیوز: عرب لیگ نے فلسطینی اسیران کے حقوق کی مطلق حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطینی امور سعید ابو علی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی حکام کی مُجرمانہ بدسلوکی باعث تشویش ہے۔ عرب لیگ اسیران کے حقوق کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ جلبوع جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار کی حمایت کرتی ہے۔
سعید ابو علی کا کہنا تھا کہ جلبوع جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کا فرار اسرائیلی ریاست کے ظلم اور جبر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عرب لیگ کے عہدیارنے فلسطینی اسیران کو سزائیں دینے کا کوئی جواز نہیں۔ فلسطینی اسیران آزادی، انصاف اوربنیادی حقوق کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کی حمایت کریں اور فلسطینی اسیران پر اسرائیلی ریاست کے مظالم بند کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : شامی صدر بشار اسد کا اچانک دورۂ روس، صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات
دوسری جانب خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط کل اتوارکو جاری گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد کل اتوار کے روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گئی۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کے رابطہ کارٹورو وینزلینڈ نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔
خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔