مشرق وسطی

اردنی شاہی دیوان کے سابق سربراہ کی 15 سال قید کی توثیق

شیعیت نیوز: اردن کی اعلیٰ ترین عدالتی عدالت نےکل جمعرات کو شاہی دیوان کے سابق سربراہ باسم عوض اللہ کے خلاف جاری کردہ سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا جس میں انہیں 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے کہا کہ عدالت نے اپیل کو خارج کر دیا  اور ملک کے شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن الحسین سے متعلق کیس میں ریاستی سیکیورٹی عدالت کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

کیسیشن کورٹ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کی حمایت میں ریاستی سلامتی عدالت کا فیصلہ قائم شدہ حقائق پر مبنی تھا اور پبلک پراسیکیوشن کے ذریعہ پیش کردہ قانونی شواہد درست تھے۔

11 جولائی کو ریاستی سلامتی کی عدالت نے اس مقدمے کے مرکزی مدعا علیہ عوض اللہ اور شریف عبد الرحمن حسن بن زید کو 15 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے ملزم کو اردنی شاہی دیوان میں موجودہ سیاسی حکومت کی مخالفت پر اکسانے ، اور معاشرے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور بغاوت کا باعث بننے والے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ شریف بن زید کو منشیات رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی اسلامی تحریک کے سرکردہ رہنما پروفیسر امیر رصرص انتقال کر گئے

دوسری جانب اردن کی ہاشمی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 72 ملین ڈالر مالیت سے ایک بڑا اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسپتال غزہ میں 12 سال سے قائم فیلڈ اسپتال سے متصل تعمیر کیا جائے گا۔ فیلڈ اسپتال بھی اپنی جگہ بدستور کام جاری رکھے گا۔

غزہ میں البریج بلدیہ کونسل کےچیئرمین ایمن الدویک نے بتایا کہ اردن نے 50 ملین اردنی دینار سے غزہ میں اسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کی طرف سے اسپتال کے لیے قطعہ اراضی مختص کرنے کو کہا ہے۔ اسپتال کے لیے مشرقی کیمپ میں 15 دونم 15000 مربع فٹ جگہ مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی طرف سے براہ راست ہدایات کے تحت اسپتال کی تعمیر کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ شاہ عبداللہ دوم نے عمان میں حمزہ اسپتال کے دورے کے دوران غزہ میں ایسا ہی ایک اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایمن دویک نے مزید کہا کہ اسپتال کی تعمیر کا عمل اکتوبر کے اوائل میں شروع ہوگا۔ اگر اس کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہ آئی تو اسے چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ اسپتال آئندہ سال فروری میں اپنی سروسز شرو کردے گا۔

اسپتال کی تعمیر پر50 ملین اردنی دینار لاگت آئے گی۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 72 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ اسپتال کی عمارت کی تعمیر کے ساتھ اس کے لیے تمام ضروری طبی مشینری، فرنیچر اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی  اردنی حکومت کی طرف سے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button