دنیا

اسرائیل کے حساس ڈیٹے پرکامیاب سائبرحملہ، کئی اداروں کا ڈیٹا چوری

شیعیت نیوز: ہیکروں کے ایک گروپ نے تمام اسرائیلیوں کا ڈیٹا چوری کرنے قابل ریاست کو ایک اور کاری ضرب لگائی ہے۔

عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق  سانگکانسل نامی ایک ہیکر نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی مقامی حکام CITY4U کی ویب سائٹ سے 70 لاکھ اسرائیلیوں کے بارے میں ڈیٹا چوری کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ ہیکرز نے ڈیٹا شائع کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا دعویٰ درست ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیکر نے چوری شدہ ڈیٹا مکمل معلومات کے مطابق فروخت کے لیے پیش کیا اوراس کی تفصیلات آن لائن شائع کیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہیکر گروپوں نے گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیلی اداروں پر موثر حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں مسجد ابراہیمی بند کردی گئی

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صیہونیوں کے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات کو بے نقاب کیا۔

صیہونی جیل جلبوع سے کل ایک سرنگ کھود کر چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے اس جیل کے ارد گرد کے حصار اور صیہونیوں کےاعلی سکیورٹی انتظامات کی پول کھول کر رکھ دی۔

عربی 21 کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین میں 1948 کے زیر قبضہ علاقوں میں واقع جلبوع جیل فلسطینی قیدیوں کو مقبوضہ علاقوں کے اندر آپریشن کرنے کے الزام میں رکھنے کے لیے ایک ہائی سکیورٹی جیل ہے،یہاں ایسے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جن کو صیہونی حکومت اسرائیل کے وجود کے لیے انتہائی خطرناک سمجھتی ہے۔

صیہونی ذرائع کے مطابق یہ جیل سخت اور پیچیدہ حفاظتی قوانین کے ساتھ صیہونی حکومت کی سب سے محفوظ جیل ہے جو آئرش ماہرین کی نگرانی میں بنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلبوع جیل زیادہ مضبوط کنکریٹ اور سٹیل سے بنے ایک قلعے کی طرح ہے ، جس کے چاروں طرف نو میٹر اونچی دیوار ہے جس پر لوہے کی چادریں ہیں جو اکثر تمام جیلوں کی دیواروں میں استعمال ہوتی ہیں۔

جیل کی تمام کھڑکیاں اپ گریڈ شدہ لوہے کی بنی ہوئی ہیں جنہیں "حدید نفحہ” کہا جاتا ہے ، یہ لوہے اور سیمنٹ کے امتزاج سے بنائی گئی ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں ملتیں، اس کے علاوہ ، رپورٹ کے مطابق جیل کے تہہ خانے میں ایک خفیہ سینسر واقع ہے جو ڈرلنگ کو روکتا ہے اس لیے کہ اگر کنکریٹ کا وہ حصہ جس سے جیل کا فرش بنایا گیا ہے کسی بھی وجہ سے ہٹا دیا جاتا ہے ، کمرے کے فرش کا رنگ دوسرے رنگ میں بدل جائے گا جس سے معلوم ہوجائے گا جیل میں سرنگ کھودنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button