مشرق وسطی

بحرینی دارالحکومت منامہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ کی ملی بھگت کے خلاف احتجاج

شیعیت نیوز: دارالحکومت منامہ میں گذشتہ شب بحرینی عوام کی ایک بڑی تعداد نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔

دارالحکومت منامہ کے گاؤں الدیہ میں برپا ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں مرد و خواتین نے شرکت کی جنہوں ہاتھوں میں فلسطینی پرچموں کے ساتھ ساتھ پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بحرینی قوم کی جانب سے فلسطینی قوم کے لئے؛ ہم فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے ساتھ وفادار رہیں گے، ہم صیہونی دوستی کے مخالف ہیں اور تمہارا اسلحہ ملی بھگت جبکہ ہمارا اسلحہ مزاحمت ہے جیسے نعرے درج تھے۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت منامہ میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران بحرینی مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے پرچم کو پیروں تلے روندا اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے گٹھ جوڑ اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ یمن کے مجرم برطانیہ نے ایران پر الزام عائد

عرب چینل المنار کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ملی بھگت کے خلاف یہ وسیع احتجاج اور مزاحمتی عمل ’’الوفاء الاسلامی‘‘ کی کال پر برپا کیا گیا تاکہ عالمی استکبار اور غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کر دینے والی شاہی حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

واضح رہے کہ بحرین کی غیور مسلم عوام کی جانب سے 13 ستمبر کے روز کو غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بحرین کے دوستانہ تعلقات کی استواری کے خلاف قومی دن قرار دیا گیا ہے لہذا توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ کچھ روز کے دوران منامہ-تل ابیب تعلقات کی پہلی سالگرہ کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ملی بھگت مخالف بحرینی عوام کی جانب سے پورے ملک میں بھرپور احتجاج برپا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button