مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا فضائی ٹرانسپورٹ کے انجینیرنگ شعبے میں شراکت کا معاہدہ

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی اتحاد انجینیرنگ نے ’اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز‘ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مسافر طیاروں کو بوئنگ 777-ER300 مال بردار جہازوں میں تبدیل کرنا ہے۔

پارٹنر شپ پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران اتحاد انجینیرنگ دو طیاروں کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی جو کہ ہر سال کئی طیاروں کوتبدیل کرتی ہے۔

اتحاد ایوی ایشن گروپ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی ڈگلس نے کہا "بوئنگ 777-300ERSF نہ صرف ایک پرکشش کسٹمر تجربہ ہے بلکہ یہ ایک بڑی تکنیکی کامیابی بھی ہے کیونکہ یہ کارگو کے وسیع حل پیش کرنے والی اپنی کلاس میں سب سے بڑا جہاز ہے۔ یہ طیارے طلب پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں، سب سے منافع بخش اورماحول دوست ہیں۔ یہ ہمارے ایئرلائن کے صارفین کوجدید حل فراہم کرتے اور ہمارے کاروبار کی قدر بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔

انجینیرنگ یونین کے ’سی ای او‘ عبدالخالق سعید نے کہا کہ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کمپنی کے ساتھ ہماری شراکت داری ہنر مند افرادی قوت کی ہماری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور یونین کی انجینیرنگ کی پوزیشن کو ابوظبی میں ایک عمدہ مرکز کے طور پر مستحکم کرنے میں معاون اور ابو ظبی کے اکنامک وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک ، شیعہ ، اہل حدیث ،نوربخشی علماء وصوبائی وزراء کا مثالی وحدت کا مظاہرہ

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے میڈیا ذرائع نے دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک آتشزدگی کے واقعے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شام دبئی کے بور سعید علاقے میں شدید آتشزدگی کی خبر دی ہے۔

دبئی کی حکومت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آتشزدگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس شہر کا شعبۂ شہریی ڈیفنس، پلاسٹک کے مواد کے ذخیرے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس بیان میں دعوی کیا گیا کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ میڈیا نے بھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ آگ کیسے لگی ۔

العربیہ چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں خبر دی ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ذرائع ابلاغ نے دو مہینہ پہلے جبل علی بندرگاہ پر شدید دھماکے کی خبر دی تھی۔

المیادین چینل نے کچھ دن کے بعد اپنی رپورٹ میں دبئی پولیس کے سربراہ کا وہ خط شائع کیا تھا جس میں دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں پانچ صیہونی انجینئروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button