عراق

عراق، امریکی فوجیوں کے نویں فوجی ساز و سامان کے حامل قافلے پر حملہ

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ بغداد میں فوجی ساز و سامان کے حامل ایک امریکی فوجی کانوائے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج کے اس کارواں پر بغداد کے علاقے التاجی میں حملہ کیا گیا ہے۔ اس طرح منگل کو دہشت گرد امریکی فوجیوں کے 8 کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بغداد کے التاجی علاقے میں آج دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک فوجی ساز و سامان کے حامل کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں یہ امریکی فوجیوں پر ہونے والا آٹھواں حملہ تھا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری کو روکنے میں ریاستی مشینری کا استعمال حیران کن ہے، عزاداروں پر تمام ایف آئی آرز فوری ختم کی جائیں، علامہ ناظرتقوی

صابرین نیوز چینل نے اس سے پہلے منگل کو المثنی اور ذی قار صوبوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے دو کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی ۔

پہلے کارروان کو الناصریہ میں اور دوسرے کاروان کو شہر السماوہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پہلے حملے کی ذمہ داری قاصم الجبارین نامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

عراقی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی امریکہ کے فوجی ساز و سامان کے حامل کارواں پر عراق کے متعدد علاقوں میں حملے ہوئے تھے۔

عراقی ذرائع نے گذشتہ دنوں بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی امریکی کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی۔

امریکی فوجی کاروانوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button