مشرق وسطی

عوام کی سکیورٹی اور روزگار ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، شامی صدر بشار

شیعیت نیوز: شامی صدر بشار اسد نے پیداوار میں اضافے اور روزگار کی فراہمی کو اپنے ملک کی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی کارکردگی میں شفافیت اور نظم و نسق چلانے میں شامی عوام کی شراکت سے ایک دوسرے پر اعتماد مزید بڑھے گا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے تاکید کی ہے کہ ان کی حکومت پیداوار اور روزگار کو خاص اہمیت دیتی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیئے جانے کے بعد ملک میں استحکام لانے کے لئے پیداوار اور روزگار کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

شامی صدر بشار نے کہا کہ عوامی اعتماد کے حصول کے لئے حکومت کی کارکردگی میں شفافیت کی بھی ضرورت ہے خاص طور سے ایسی حالت میں کہ جب دشمن، شام کی حکومت اور عوام میں اختلاف و دوری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

بشار اسد نے شامی عوام کے لئے حکومت کی حمایت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ حمایت، شامی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں خوف و ہراس اور تشویش کا ماحول، شبانہ کرفیو نافذ کر دیا گیا

دوسری جانب شام کی نئی کابینہ نے صدر بشار اسد کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

وزیراعظم حسین عرنوس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے صدر بشار اسد کے روبرو اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اس سے پہلے صدر بشار اسد نے اپنے ایک حکم کے ذریعے وزیراعظم حسین عرنوس کی کابینہ کی منظوری دی تھی۔ شام کی نئی کابینہ تیس ارکان پر مشتمل ہے۔

صدر بشار اسد چھبیس مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پچانوے فی صد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے حسین عرنوس کو وزیر اعظم نامزد کرکے کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button