دنیا

افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے، ادارہ برائے مہاجرین

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے، ہمسایہ ممالک بحران کے پیش نظر اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبہ لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان وزارت داخلہ کے سیکریٹری عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ 2 ہیلی کاپٹر بھی تحویل میں لے لیے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مشکوک انخلاء کے ساتھ ہی طالبان کی جاری پیشقدمی کے پیش نظر مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسی وجہ سے وہ 20 سال قبل کی طرح تیزی کے ساتھ مختلف شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ اور روس کے سفراء فورا معافی مانگیں ، ایرانی اسپیکر قالیباف کا انتباہ

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبے اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبے لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔

اس طرح اب طالبان کو افغانستان کے 34 میں سے 18 صوبوں کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق طالبان نے پل علم کو کنٹرول میں لینے کے بعد گورنر لوگر اور شہری خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

لوگر میں افغان فورسز نے بارہ گھنٹے تک مقابلہ کیا، لیکن اس کے بعد طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

اروزگان کے گورنر افغان فورسز کے ہتھیار ڈالنے کے بعد کابل جانے کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے تصدیق کردی ہے کہ قلات بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مشکوک انخلاء کے ساتھ ہی طالبان مختلف شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button