دنیا

ایمنسٹی انٹرنینشل کا امریکی کمپنی کی جانب اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے پر مبنی آئس کریم ساز امریکی کمپنی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق کچھ عرصے قبل آئس کریم بنانے والی معروف امریکی کمپنی بین اینڈ جیری نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بنائیں گئیں غیر قانونی صیہونی بستیوں میں اپنی آئس کریم فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قانونی بناتے ہوئے اُس سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں بنائی جانے والی صیہونی بستیاں غیر قانونی ہیں اور انکی تعمیر عالمی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی بھی شمار ہوتی ہیں۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی آبادکاری سے براہ راست فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی پامالی سے گہرا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کچھ صیہونی فوجی ہمارے قیدی ہیں، سربراہ اسماعیل ہنیہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کے تعمیری منصبوں کی توسیع کا مقصد اقتصادی مفادات حاصل کرنا ہے اور ان غیر قانونی اقدامات کی پوری ذمہ داری اُن کمپنیوں پر عائد ہوتی ہے جو صیہونی آبادکاری کی حمایت کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت کی انتظامیہ کو جنوبی لبنان پر سخت حملے شروع کرنے سے منع کیا تھا۔

یونی بن منوچیم تجزیہ کار کے مطابق بائیڈن کی انتظامیہ نے جنوبی لبنان میں سخت ردعمل سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا۔ اس کا مقصد ایران کی طرف سے ویانا میں ایٹمی مذاکرات کو نقصان پہنچانے سے بچانا تھا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی حدود سرحدوں پر سخت کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں حزب اللہ نے اسرائیل پر کئی راکٹ داغے جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button