یمن

یمن کے مغربی علاقے میں سعودی اتحاد کو منہ کی کھانی پڑی

شیعیت نیوز: یمن کے مغربی علاقے پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

المیدین کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مغربی علاقے الفازہ میں جارح سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر کے حملے کو یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔

یمن کے مقامی ذرائع نے ابھی تک سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے دوران ممکنہ طور پر جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی۔

‎‎‎‎دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر جارحانہ حملے کئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، شام کا اصل شراکت دار ہے، شامی صدر بشار اسد

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ البیضا کے ناطع علاقے پر تین بار اور صوبے الجوف کے علاقے خب و الشعف اور الظہرہ پر چار بار اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے الظاہر شہر پر سات مرتبہ گولہ باری کی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

دریں اثنا سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی دو سو چار بار خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button