مشرق وسطی

اسرائیل نے امیر حایک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کر دیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید نے سینیر سفارت کار امیر حایک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر تعینات کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ برس ستمبر میں دوسری کا اعلان کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے چو اس سے قبل خفیہ طور پر اسرائیلی ریاست سے مراسم قائم کیے ہوئے تھا نے امریکی صدر ٹرمپ کی آشیرباد سے اس نے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کا کھلا اعلان کیا جسے نام نہاد معاہدہ ابراہیم کا نام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت علی ؑ ابن ابی طالبؑ معیار ایمان ہے،تمام اہل ایمان کو جشن عید غدیر مبارک ہو، علامہ راجہ ناصرعباس

مسٹر لبید کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے امیرحایک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ امیر حایک ایک کہنہ مشق اور تجربہ کار سفارت کار ہیں جو معیشت اور سیاحت کےشعبوں میں بھی گہری مہارت رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان وہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے بزرگ علماء نےبے گناہ مومنین مو شیڈول فور میں ڈالنے کےعمل کو فوری روکنے کا مطالبہ کردیا

قبل ازیں اسرائیل کی عبرانی ویب سائٹ ’کے اے این‘ نے بتایا تھا کہ توقع ہے کہ ایتان نایہ کو متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے۔ وہ اس وقت ابو ظبی میں اسرائیل کے قائم مقام سفیر کے منصب پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین خلیج فارس کے پہلے دو عرب ممالک ہیں کہ جنہوں نے فلسطینیوں اور قدس شریف سے غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے خود ساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button