مشرق وسطی

بحرین میں قید بے گناہ شہریوں کی آزادی کیلئے عوامی احتجاج اور مظاہرے

شیعیت نیوز: بحرین میں وسیع پیمانے پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ یہ مظاہرے سنابس کے علاقے میں منعقد کئے گئے ہیں اور ان میں شریک مظاہرین نے حکومت سے بے بنیاد الزامات کے تحت قید سیاسی رہنماوں کو جلد از جلد آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان مظاہروں میں شریک مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے عام شہریوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف دشمنانہ اور شدت پسندانہ اقدامات بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مظاہرین نے محض سیاسی بنیادوں پر شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فی الفور آزادی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جیل میں ان سیاسی رہنماوں کو پیش آنے والے ہر قسم کے ناگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

یاد رہے حالیہ عوامی احتجاج اور مظاہرے سے پہلے بحرین کی سیاسی جماعت الوفاق نے حکومت کی جانب سے اس جماعت کو ممنوعہ قرار دے کر اس پر پابندی عائد کئے جانے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیانیہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ آل خلیفہ حکومت نے جمعیت الوفاق پر پابندی عائد کر کے وطن عزیز کی آنکھ پھوڑ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کا نیا امریکی منصوبہ

بیانیے میں مزید آیا ہےکہ آل خلیفہ حکومت جنون کا شکار ہو چکی ہے اور تمام بحرینی عوام کو سیاست کے میدان سے نکال باہر کرنے اور انہیں گوشہ نشینی کا شکار کرنے کا عزم کر چکی ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ یہ حکومت اس وہم کا شکار ہو چکی ہے کہ بحرین ایک کھیت کی مانند ہے اور وہ طاقت کے زور پر اس پر قابض رہ سکتی ہے۔ آل خلیفہ حکومت کسی کا احترام نہیں کرتی۔

جمعیت الوفاق نامی سیاسی جماعت نے اپنے بیانیے میں مزید کہاکہ آل خلیفہ حکومت نے جمعیت الوفاق کے تمام دفتر بند کر کے ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کر دیا ہے۔ اس نہ تو ملک میں سیاسی آزادی ہے اور نہ ہی مذہبی آزادی پائی جاتی ہے۔ اسی طرح سماجی آزادی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ جمعیت الوفاق ایک عوامی سیاسی جماعت ہے۔ یہ ایک بہت بڑی اور اصیل جماعت ہے اور ظلم سے نفرت کرنے والا ہر وطن پرست شہری جمعیت الوفاق کا شیدائی ہے۔ بحرین کے تمام جوان جمعیت الوفاق کو اپنی آرزووں کا عکاس تصور کرتے ہیں۔

بیانیے میں مزید کہا گیا ہےکہ جمعیت الوفاق بحرین اپنا راستہ جاری رکھے گی۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ بحرین کو موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔ عوام اپنے جائز اور قانونی حقوق کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ آل خلیفہ حکومت عوام کے حقوق کی پاسداری کی پابند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button