اہم ترین خبریںپاکستان

دربار بی بی پاک دامن میں تعمیراتی کام تیزی سےجاری،زائرین کی آمد و رفت بند

گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ 4 ہزار 771 مربع فٹ ہوگا جس میں مرکزی ہال، لنگر خانہ، مردانہ بیت الخلا، زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ، قرآن خوانی کا ہال، زنانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔

شیعیت نیوز: ترجمان محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامنؒ کو جدید انداز میں ڈھالنا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے مالی سال21-2020ء بجٹ میں 126.796 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 693 ملین روپے گرانٹ مختص کر دی گئی ہے۔

مزار کی اَپ گریڈیشن میں داخلی ہال، عبادت کیلئے ہال اور مسافر خانہ کی تعمیر شامل ہے۔ گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ 4 ہزار 771 مربع فٹ ہوگا جس میں مرکزی ہال، لنگر خانہ، مردانہ بیت الخلا، زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ، قرآن خوانی کا ہال، زنانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے مسالک و مکاتب فکر کے درمیان نفرتیں پھیلانے والوں سے خبردار رہے، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان

پہلے فلور میں میں مرکزی کمرے، مسافر خانہ، مردانہ و زنانہ علیحدہ علیحدہ عبادت گاہ اور قران خوانی ہال، داخلی گزر گاہ، گارڈز اور سکیورٹی ہال، اندرونی گارڈز و سکیورٹی کیلئے کمرہ شامل ہو گا۔ گراؤنڈ فلور پرخواتین اور معذوروں کیلئے ٹوائلٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ پہلے فلور پر مردوں کیلئے 7 ٹوائلٹ کی تعمیر کی جائے گی, بیرونی گارڈز اور سکیورٹی کے لئے کمرہ تعمیرکیا جائے گا، 18 فٹ قطر پر محیط گنبد کی تعمیر کی جائے گی، تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ دربار کے احاطہ میں آگ بجھانے کے 30 عدد جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کو کسی بھی ناگہانی حادثہ سے محفوظ رکھنے کیلئے عارضی طور پر حاضری سے روک دیا گیا ہے۔ زائرین کرام سے ذوالحج کے ایام بالخصوص9,8,7 ذوالحجہ کو دربار شریف پر حاضر نہ ہونے کی پُر زور اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button