یزیدی جولانی نے حضرت زینبؑ کے حرم کے قریب سڑک کا نام بدل کر "معاویہ بن ابی سفیان” رکھ دیا
دمشق میں "العراقیین" سڑک کا نام بدل کر "معاویہ بن ابی سفیان" رکھنے پر دنیا بھر میں شیعہ برادری کا شدید ردعمل

شیعیت نیوز : حرمِ حضرتِ زینبؑ کے قریب واقع "العراقیین” سڑک کا نام تبدیل کرکے "معاویہ بن ابی سفیان” رکھ دیا گیا۔
یہ فیصلہ، جسے صارفین اور مقامی شیعہ برادری نے فوراً مذہبی و فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی قرار دیا، مبینہ طور پر شام کی نئی حکمرانی اور تکفیری رہنما ابو محمد جولانی کے اثر و نفوذ میں لیا گیا قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ناصبی شدت پسند تحریک لبیک نے محرم میں 400 بے بنیاد مقدمات درج کرائے
ذرائع اور سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق اس اقدام نے شام اور عراق تک محدود رہ کر نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے اور مذمت کو جنم دیا ہے۔ ردِعمل میں اسے اہلِ بیتؑ کے جذبات کی توہین، فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے اور یزیدی روایت کی ترویج قرار دیا جا رہا ہے۔
مذہبی رہنماؤں، مقامی رہائش پذیر عراقی نژاد خاندانوں اور متعدد مسلم ممالک کے عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سخت ناپسندیدگی کے ساتھ مسترد کیا اور فوری طور پر نامِ سڑک کی تبدیلی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ عمل واضح طور پر فرقہ وارانہ امن و رواداری کو متاثر کرنے والا اور یزیدی و تکفیری عناصر کے حمایتیانہ مؤقف کا اظہار سمجھا جائے گا۔