مشرق وسطی

شام میں ایک بار پھر امریکی فوجی اڈے میں کئی ہولناک دھماکے

شیعیت نیوز: مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں قائم امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں کئی ہولناک دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

نیوز ایجنسی ایران پریس نے شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں کئی ہولناک دھماکے سنائی دیئے ہیں۔ دھماکوں کی مزید تفصیلات فوری طور پر موصول نہیں ہوسکیں۔ امریکہ کے اس اڈے پر گزشتہ ہفتے پیر کے روز بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کافی عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور اس ملک کے تیل، گیس اور غلات چوری کرنے کے علاوہ ، شامی شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے حد درجہ مفسد اور ملک دشمن عناصر کو کڑی سزا دیکرنشان عبرت بنایاجائے،علامہ سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری

دوسری جانب آئرلینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک والیس (Mick Wallace) نے شام پر عائد پابندیوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے ان کے فوری طور پر اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں یورپی رکن پارلیمنٹ نے شام پر عائد یورپی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ شامی حکومت کو بدلنے کے لئے شام پر عائد اپنی غیر قانونی پابندیوں کو فی الفور ختم کر دے۔

مک والیس کا لکھنا تھا کہ یہ پابندیاں نہ صرف تمام شامی عوام کے لئے ’’اجتماعی سزا‘‘ بن چکی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم بھی ہیں۔

یورپی رکن پارلیمنٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ شامی خودمختاری کا احترام کیجئے.. عالمی قوانین کا احترام کیجئے!

متعلقہ مضامین

Back to top button