سعودی عرب

سعودی عرب میں کمسن جڑواں بچوں کو گاڑی تلے روند ڈالا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے نجران صوبے میں کمسن جڑواں بچوں کے گاڑی تلے روندے جانے کے واقعے نے لوگوں کو رنجیدہ کر دیا ہے۔ اللہ تعالی نے شادی کے 14 سال بعد ان جڑواں بچوں کی شکل میں والدین کو اولاد کی نعمت سے نوازا تھا۔

اس سلسلے میں جڑواں بچوں فیصل اور حور کے ماموں عبداللہ يحیی آل لعجم نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دیوبند مدارس کے دوسفید ریش استادوں کی غیر اخلاقی حرکتوں پر مبنی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن کا گھرانہ تفریح کی غرض سے نجران صوبے میں واقع کنگ فہد پارک گیا تھا۔ بچوں کا باپ رات کا کھانا لینے کے لیا گیا تو فیصل اور حور پارک میں اپنے گھر والوں اور دیگر عزیزوں کے ساتھ رک گئے۔

فیصل اور حور نے بچوں کی اسکوٹر لے کر چلانا شروع کر دی۔ اس دوران میں وہ ایک تاریک راستے پر نکل آئے جہاں دوسری جانب سے ایک بڑی عمر کا شخص گاڑی چلاتا ہوا آ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی مفادات پر سمجھوتہ کرنےکا وقت گذر گیا، اب نہ کوئی ڈکٹیشن ہوگی نہ غیر ملکی سکرپٹ، شہریارآفریدی

اندھیرے کی وجہ سے وہ فیصل اور حور کو نہ دیکھ سکا جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی گاڑی کے نیچے کچلے گئے۔ فیصل نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ حور شدید زخمی ہو گئی۔

گاڑی چلانے والے عمر رسیدہ شخص نے دونوں جڑواں بچوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔

فیصل پہلے ہی دم توڑ چکا تھا جب کہ اس کی بہن حور کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ پیروں کی ہڈی ٹوٹ جانے کے بعد اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button