عراق

ایرانی نو منتخب صدر سے ہمارے انتہائی اچھے تعلقات ہیں، عراقی وزیر اعظم الکاظمی

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ایرانی نو منتخب صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی سے انتہائی اچھے تعلقات ہیں اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت دلچسبی رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مصطفی الکاظمی نے العربیہ ٹی وی چینل سے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کی یک سالہ کارکردگی سمیت مسائل کے اصلاح اور بد عنوانی کی روک تھام سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایرانی نو منتخب صدر سے انتہائی اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ کے قریب شدید آتشزدگی

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ رئیسی نے حالیہ مہینوں میں عراق کا دورہ کرتے ہوئے الکاظمی سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کی توسیع پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایران سے تاریخی تعلقات ہیں اور مشترکہ مفادات کی تلاش، دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے؛ عراقی کی پالیسی سارے ملکوں سے اچھے تعلقات قائم کرنا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ رئیسی نے ان کو دورہ تہران کی دعوت کی ہے اور وہ اس دعوت کا جواب دینے کیلئے صحیح موقع اور وقت کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button