دنیا

امریکہ کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک ،7 زخمی

شیعیت نیوز: امریکہ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے باعث لگی آگ پر قابو پانے کے لئے چند روز درکار ہوں گے۔

امریکی ریاست الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، دھماکے سے ایک شخص موقع پر ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔

جنگ نیوز کے مطابق الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں گزشتہ روز آگ لگی اور پلانٹ سے بلند ہونے والا سیاہ دھواں فضا میں پھیل گیا ہے۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں کئی دن لگیں گے کیونکہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران کیمیکل سے آلودہ پانی کوقریبی دریا میں جانے سے روکنا ہے۔

پلانٹ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ طبی حکام نے قریبی رہائشیوں کو ماسک لگانے اور پلانٹ کا ملبہ جمع نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واقعے کے وقت پلانٹ میں موجود 70 ملازمین کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ انڈسٹریل پلانٹ سالانہ لاکھوں ٹن امونیا اور نائٹروجن فرٹیلائزر کی پیداوار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعظم نیتن یاہو کی شکست پر صیہونی مخالفین کا جشن

دوسری جانب امریکہ نے پرچم ریلی کے پیش نظر اپنے سفارت کاروں کو ہوشیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے پرچم ریلی کے اشتعال انگيز پروگرام پرعمل درآمد کی منظوری اور فلسطینی استقامتی محاذ کی جانب سے اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کو انتباہ دیئے جانے کے بعد امریکی وزرات خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں مقیم اپنے شہریوں کو ہوشیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں قدس کے قدیمی علاقے میں تمام سفارتکاروں، ان کے اہل خانہ اور تمام امریکی شہریوں کی رفت آمد کو منگل کے روز ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں اس پابندی کی وجہ پرچم ریلی کا انعقاد اور اس کے جواب میں فلسیطنیوں کے مظاہروں کو قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن کے حکام پرچم ریلی کے اشتعال انگیز اقدام کے پیش نظر صہیونی وزیرجنگ سے یہ کہہ چکے ہیں کہ اس اقدام سے بیت المقدس کے اندر صورتحال پھر سے کشیدہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button