مشرق وسطی

شام کے شمالی شہر عفرین ميں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد ہلاک

شیعیت نیوز: شام کے شمالی شہر عفرین ميں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر عفرین ميں دہشت گردوں نے ان حملوں ميں توپوں کا استعمال کر کے دسیوں عام شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلا حملہ ایک رہائشی علاقے پر کیا گیا جس کے فورا بعد ہی ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں الشفا ہسپتال کی عمارت تباہ ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ ہسپتال کی تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو خوب گشت کر رہی ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی نے دہشت گردانہ حملے میں کم ازکم 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی میں پی کے کے کردوں سے وابستہ عناصر ہیں کہ جن کے خلاف ترکی نے فوجی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای 16 جون کو قوم سے خطاب کریں گے

دوسری جانب شام اور چین کے درمیان تعاون میں فروغ کے لئے بیجنگ نے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔

چین کے صدر نے صدر بشار اسد کے نام اپنے تہنتی پیغام میں انہیں حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی مکمل حمایت سے متعلق بیجنگ کے موقف پر زور دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر شی جینک پینگ نے صدر بشار اسد کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چین اور شام کے درمیان دیرینہ دوستی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق عرب دنیا کا وہ پہلا درالحکومت ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

شی جینگ پینگ نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا ہے بیجنگ چین اور شام کے درمیان دوجانبہ تعلقات میں توسیع کو اہمیت دیتا ہے اور شام کے صدر کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button