دنیا

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہا ہے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 1948 میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا بے تحاشا استعمال کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں فلسطینی شہریوں کے خلاف آباد کاروں اور مسلح گروہوں کے حملوں کو اسرائیلی ریاست کے سرکاری اداروں کی حمایت حاصل ہے اور سرکاری  اسرائیلی سیکیورٹی انتظامیہ فلسطینی عرب برادری کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموشی اختیار کئے  ہوئے ہے۔

اس رپورٹ میں اقلیتوں کے معاملات پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ، فرنینڈ ڈی وریننس نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہوں اور آباد کاروں سمیت مسلح گروہوں کے اندر فلسطینی شہریوں پر حملے بعض اوقات قابض ریاست کے عناصر کی حمایت کے ساتھ آتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود تمام شہریوں کو بلا امتیاز مکمل اور یکساں تحفظ فراہم کریں۔

یواین نے حالیہ ہفتوں میں مظاہروں کے دوران قابض ریاست کی سیکیورٹی سروسزکی جانب سے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے تحاشا استعمال پر توجہ دلاتےہوئےاسرائیل پر زور دیا ہے کہ اپنے ہاں بسنے والی عرب اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت نے رام اللہ میں یہودیوں کے لیے 350 گھروں کی تعمیر شروع کر دی

دوسری جانب یورپی ملکوں کے سابق وزرا اور دیگر سینیر شخصیات نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی  اخبار’گارڈین‘ کے مطابق دسیوں یورپی عہدیداروں نے  یورپی حکومتوں کو ایک مشترکہ مکتوب ارسال کیا ہے جس میں حکومتوں کو فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری کےدوران جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔

سابق یورپی عہدیداروں نے عالمی فوج داری عدالت پر سام دشمنی کا مظاہرہ کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے  آئی سی سی کے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق یورپی عہدیداروں نے فلسطینی اراضی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں، فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی  کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم قرار دیا۔

یورپی ملکوں کے سابق سربراہان مملکت، سربرہان حکومت، وزرا اور دیگر عہدیداروں نے فلسطینی اراضی میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button