دنیا

صیہونی حکومت نے جبری طور پر فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، آئرش پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: آئرش پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر الحاق کیا ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج کے اجلاس میں آئرش پارلیمنٹ کے ارکان نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے کا ماسک لگایا ہوا تھا اور پہلی بار کسی یورپی پارلیمان نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیا ہے۔

جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین سے جبری الحاق کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ جو عوام کو ووٹ نہ دینے پر اکساتے ہیں وہ ان کے ہمدرد نہیں ہیں، قائد اسلامی انقلاب

دوسری جانب اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بتایا ہے کہ یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے ایک بل پر رائے شماری ہو رہی ہے جس میں ملک میں موجود اسرائیلی سفیر کوناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا ہے جب حال ہی میں آئرلینڈ بے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔

آئرش پارلیمنٹ کی 4 سیاسی  جماعتوں کے 11 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کے بل پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب اسرائیلی ریاست پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کی غیرقانونی توسیع جیسے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق آئرلینڈ میں تعینات اسرائیلی سفیر کے لیے موجودہ حالات میں اپنے دفاع ممکن نہیں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 10 روزہ جارحیت میں 28 خاندانوں کے بیشتر افراد اور 60 بےگناہ بچوں کو بے دردی کے ساتھ بمباری میں شہید کیا۔ اسرائیلی ریاست کے اس طرح کے اقدامات فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کی منظم کوشش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button