مشرق وسطی

شام میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز، 18 ملین شامی ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں

شیعیت نیوز: شام میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح وہاں کے مقامی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوئی ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے شام میں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر بشار اسد، عبدالله عبدالله اور محمود مرعی میدان میں ہیں۔

شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

شام کے نائب وزیر داخلہ ناصر دییم نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ شام میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورس کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ شام اور شام سے باہر ووٹ دینے والے شامی باشندوں کی تعداد 18 ملین سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیف القدس جنگ نے فلسطین کے موضوع کی اہمیت اور اعتبار کو بحال کردیا، سید حسن نصر اللہ

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد، سیکورٹی کا عملہ، بیلیٹ بکسوں کو رائے شماری کے مراکز منتقل کرے گا جہاں انتخابات کے لئے قائم عدالتی کمیٹی کے ارکان کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

شام کے الیکشن کمیشن کے اعلی رکن قاضی نوری فارس کا کہنا ہے کہ شام میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے پولنگ اسٹیشن صبح 6 بجے سے عالمی مبصرین کے لئے کھول دیئے گئے تھے جو انتخابات کے سالم ہونے پر نگرانی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر کورونا وائرس کی وجہ سے طبی دستوارات کی مکمل رعایت کی جارہی ہے۔ اس سے قبل شام کے بنیادی آئين کی اعلی کونسل نے 3 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اتارا ، جن میں عبداللہ سلوم عبداللہ ، بشار اسد اور محمود احمد مرعی شامل ہیں۔

سن دوہزار گیارہ میں بین الاقوامی سازشوں اور تکفیری دہشت گردی کے آغاز کے بعد سے شام میں ہونے والے یہ دوسرے صدارتی انتخابات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button