مشرق وسطی

بیرون ملک مقیم شامی شہری آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں

شیعیت نیوز: شام کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے بیرون ملک مقیم شامی شہری رائے دہندگان آج جمعرات کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بیرون ملک مقیم شامی شہری رائے دہندگان آج جمعرات کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بیرون ملک مقیم شامی شہری جمعرات کی صج سے ہی شام کے سفارت خانے اور نمائندہ دفاتر کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے اور وقت مقررہ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں انہدام جنت البقیع عالم اسلام کا ایک تاریخی المیہ۔۔۔۔شاہد کمال

بحرین، کویت، عمان اور متحدہ عرب امارات ميں مقیم شامیوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا جبکہ ، سیڈنی ، میلبورن، آسٹریلیا، روس، قبرس، چیک، بیلاروس، ملائشیا، جاپان، چین ، انڈونیشیا، ہندوستان، پاکستان، عراق، اردن اور اسلامی جمہوریہ ایران میں اس وقت شامی شہری اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے ملک کے سفارتخانوں اور نمائندہ دفاتر کے سامنے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سب فلسطینی ہیں، اسرائیل دائمی شکست سے دوچار ہوچکا ہے، سربراہ جنرل حسین سلامی

شام کی ڈپٹی وزيرخارجہ ایمن سوسن نے کل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جرمنی اور ترکی کے علاوہ باقی تمام ممالک میں شام کے سفارتی مشنز میں ووٹنگ میں حصہ لینے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ جرمنی اور ترکی نے اپنے ملکوں میں انتخابی عمل پر قدغن لگادیا ہے۔

بشار اسد، عبداللہ سلوم عبداللہ اور محمود احمد مرعی تین صدارتی امیدوار ہیں، دوسرے مرحلے کے انتخابات 26 مئی کو شام کے اندر کرائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button